ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مظفرنگرمیں اسپتال سے غائب مریض کی لاش ریلوے ٹریک سے برآمد 

مظفرنگرمیں اسپتال سے غائب مریض کی لاش ریلوے ٹریک سے برآمد 

Thu, 16 Nov 2017 21:33:56    S.O. News Service

مظفرنگر،16؍نومبر (ایس اونیوز؍ آئی این ایس انڈیا )مظفرنگرمیں بدھ کو عجیب واقعہ سامنے آیا۔ایک48 سالہ آدمی یہاں ایک ہسپتال میں داخل ہوا تھا وہ اچانک ہسپتال سے غائب ہو گیا بعد میں اس کی لاش ریلوے لائن کے قریب پائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ میڈیکل کالج سے تین دن پہلے لاپتہ ہوئے 48 سالہ مریض کی لاش بیگ راج گاؤں میں ریلوے کی پٹری کے پاس سے برآمد ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ اسے 12 نومبر کو علاج کے لئے مظفرنگر میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ غیر اعلانیہ طورپراسپتال سے غا ئب تھا ۔ پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے لئے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور معاملے کی گہری تفتیش کی جارہی ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس مریض کے ہسپتال سے غائب ہونے اور پھر اس کی لاش ملنے کے چیستاں کو حل کرر ہی ہے ۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہلوک شخص کا کسی سے ذاتی رنجش ہونے کی وجہ سے اسے اسپتال سے غائب کردیا گیا ہو پھر اس کا قتل کرکے ریلوے لائن کے قریب رکھ کر خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی ہو ۔ 
 


Share: